11 جولائی 2012 - 19:30

صہیونی فوجیوں کے غزہ پرآجکے حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے-

ابنا: صہیونی فوجیوں نے آج ٹینکوں اوربلڈوزروں سے غزہ کے مشرقی علاقہ الشجاعیہ پر حملہ کیا اور اس پر توپخانوں سے گولے برسائے – صہیونی فوج کی اس جارحیت میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے -

دوسری جانب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے پر حملہ کرکے 17 فلسطینیوں کو اغواکرلیا –

قدس نٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے 17 فلسطینیوں کو اغواکرلیا جنہیں صہیونی حکومت کے تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا گیا -

صہیونی فوجیوں نے گذشتہ رات بھی الخلیل شہرپر حملہ کرکے 3 فلسطینیوں کو اغواکرلیا تھا –

صہیونی ریاست کے فوجی روزانہ فلسطینی علاقوں پر حملہ کرکے کئی  فلسطینیوں کو اغواکرکے ایسی جیلوں میں منتقل کرتے ہیں جن میں ابتدائی سہولیات اور مناسب کھانا پینا بھی دستیاب نہیں ہے -.......

/169